ننکانہ پولیس : 35ہیڈ، کانسٹیبلز کی اے ایس آئی عہدہ پر ترقی
ننکانہ صاحب (خبر نگار)ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کے 35 ملازمین کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔۔
، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آفس میں ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارسلان زاہد اور ایس پی انویسٹی گیشن حنا نیک بخت نے ترقی پانے والے تمام افسررڈ کو رینک لگائے ، تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ عامر وحید، ڈی ایس پی ٹریفک عاصم رضا اعوان بھی موجود تھے ، تقریب میں ترقی پانے والے پولیس افسروں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی ، ترقی پانے والوں میں 17 ہیڈ کانسٹیبل اور 18 کانسٹیبل شامل ہیں۔