پنجاب پولیس کے 53 سینئر کلرکس کی اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے 53 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔۔۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو شارق کمال صدیقی کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 53 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔اے آئی جی ایڈمن نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ترقی پانے والوں میں ظفر اقبال، عامر علی شاہ، منظور احمد، محمد رمضان، محمد اشرف، علی رضا خان، محمد علی خان، محمد آصف صدیقی، غلام حسین قریشی، صفدر حسین، محمد سرور، شاہد محمود، محمد ریاض، محمد ادریس، محمد طاہر مختار، محمد احسان، محمد ارشدشامل ہیں۔