پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے نتائج کااعلان

پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے نتائج کااعلان

کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال لیٹرز ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ ہونگے

لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر آفس گجرات (بورڈ آف ریونیو) میں سٹینوگرافر کی 3 اسامیوں کے لیے ایک امیدوار تحریری امتحان کے نتیجے میں انگلش ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پایا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی (بورڈ آف ریونیو) میں سٹینوگرافر کی 18 اسامیوں کے لیے 8 امیدوار انگلش شارٹ ہینڈ ٹیسٹ کے نتیجے میں انگلش ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب ہوئے ہیں ،اسی طرح پنجاب ریونیو اتھارٹی، محکمہ خزانہ میں کمپیوٹر آپریٹر / سسٹم آپریٹر کی 42 اسامیوں کے لیے 187 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں جنہیں انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔اسی طرح پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر بہاولپور ریجن کی اسامیوں کے لیے 23 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں سب انسپکٹر فیصل آباد ریجن کی اسامیوں کے لیے 30 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سب انسپکٹر لاہور ریجن کی اسامیوں پر 29 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے ہیں، تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی مطلع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں