شہر میں عید سے قبل برائلر گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں

شہر میں عید سے قبل برائلر گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں

چکن 526 روپے فی کلو، مٹن اور بیف بھی شہریوں کی پہنچ سے باہرہوگی،ذرائع

لاہور(آن لائن) عید قریب آنے کے ساتھ ہی شہر میں برائلر مافیا روزانہ کی بنیاد پر گوشت کی قیمتیں بڑھانے لگا ہے ۔ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 7 روپے اضافے کے بعد 526 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ رواں ہفتے اب تک برائلر گوشت 15 روپے فی کلو مہنگا ہو چکا ہے ۔شہر میں مٹن اور بیف کی قیمتیں بھی عام شہری کی پہنچ سے باہر جا رہی ہیں۔ مٹن 3,200 سے 3,500 روپے فی کلو اور بیف 1,200 سے 1,400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ، جس سے عام آدمی کی خریداری متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیوں کے موقع پر گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ان کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کوئی واضح اقدام نہیں کیا گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق مہنگائی میں اضافہ اور گراں فروشی کے اس رجحان سے عوام کے لیے ضروری اشیا کی دستیابی اور خریداری متاثر ہو سکتی ہے اور فوری مانیٹرنگ اور قیمتوں پر قابو پانے کے اقدامات کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں