2ملزم گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

 2ملزم گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) گلشن راوی پولیس نے کارروائی کے دوران سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان شہزاد اور زین کو توحید پارک سے ۔۔

خفیہ اطلاع پر گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی 4موٹر سائیکلیں 4 عدد موبائل فونز، 2 عدد دستی پستول بمہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں، ایک ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں موٹر سائیکل لاک کھول کر چوری کرتے دیکھا جبکہ دوسرے ملزم کو چوری شدہ موٹر سائیکل پر سٹارٹ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ،ملزمان کو کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں