رواں سال کے دوران 4,742 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری

رواں سال کے دوران 4,742 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری

جنرل ہسپتال سے 940، جناح ہسپتال سے756سرٹیفکیٹ کااجرا ہوا:رپورٹ

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں کو طبی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 4,742 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ۔اعداد و شمار کے مطابق جنرل ہسپتال سے 940، جناح ہسپتال سے 756 اور سروسز ہسپتال سے 610 سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ۔ اسی طرح میو ہسپتال سے 288، گنگا رام ہسپتال سے 203 اور میاں منشی ہسپتال سے 565 سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا۔مزید برآں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے 552، نواز شریف ہسپتال سے 149 اور رورل ہیلتھ سنٹر برکی سے 119 سرٹیفکیٹ جاری ہوئے ۔ رورل ہیلتھ سنٹر اعوان ڈھائے والا اور مانگا منڈی سے 142، رائیونڈ سے 164 جبکہ چوہنگ سے 112 سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ۔ اس دوران پولیس خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے 1,331 پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجہ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ خدمت کاؤنٹرز شہریوں اور پولیس ملازمین کو میڈیکل ویریفی کیشن اور علاج معالجہ میں بھرپور سہولت فراہم کر رہے ہیں اور بروقت ریلیف کا مؤثر ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں