عید کی تنخواہ نہ ملنے پرستھرا پنجاب کے 1300ورکرز کی ہڑتال

عید کی تنخواہ نہ ملنے پرستھرا پنجاب کے 1300ورکرز کی ہڑتال

گھروں میں فاقے :ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ، شاہکوٹ روڈ بلاک کردی

 ننکانہ صاحب (خبر نگار)ستھرا پنجاب پروگرام کے تقریباً 1300 صفائی ورکرز نے ایڈوانس تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف اڈہ چک نمبر 5کے قریب ننکانہ شاہکوٹ روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ صفائی ورکرز کا کہناتھا کہ فروری کی مکمل تنخواہ اور عید کے لیے ایڈوانس تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ان کی عید خوشیوں کے بجائے سوگ میں بدل گئی ہے ۔بچوں نے عید کے کپڑوں اور جوتوں کی فرمائشیں کیں، لیکن والدین کے پاس دینے کو کچھ نہیں، جس سے گھروں میں دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے میں آئے ۔ذرائع کے مطابق گھروں میں فاقے جاری ہیں اور کئی ورکرز نے بتایا کہ بعض افسروں نے فروری کی تنخواہ بھی صرف آدھی ادا کرنے کا عندیہ دیا ہے ، جس سے محنت کشوں اور اہل خانہ شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔متاثرہ ورکرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں