وین فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی،3 خواتین زخمی

وین فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی،3 خواتین زخمی

تلونڈی(نامہ نگار)موٹرسائیکل کو بچاتے مسافر وین بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں3 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں فائزہ، شہناز اور نجمہ شامل ہیں، جن کا تعلق پتوکی کے علاقے ویرم سے بتایا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں