رانا تنویر سے راجہ کاشان کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈریسرچ رانا تنویر حسین سے معروف زمیندار راجہ کاشان الرحمن نے ملاقات کی۔
اس دوران علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران راجہ کاشان الرحمن کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک یا علاقے کی حقیقی ترقی کا دارومدار نچلی سطح گراس روٹ لیول پر ہونے والے اقدامات پر ہوتا ہے۔