کانسٹیبلز نے دبئی پلٹ نوجوان تاوان کیلئے اغوا کرلیا،تینوں گرفتار
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے تھانہ کوٹ عبدالمالک کے 3 کانسٹیبلوں نے دبئی سے آنے والے نوجوان اسامہ کو اغوا کرلیا اور ۔۔
مختلف نجی ڈیروں پر چھپا کر زبردستی 5لاکھ رشوت لے کر چھوڑ دیا ۔اسامہ کے والد نصر اﷲ نے کانسٹیبل ملک جنید،شہزاد،مزمل،انکے دوستوں ملک شمائل ،ملک ارسلان عرف سنی،عدیل،عبداﷲ اور اس کے 3نامعلوم ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ۔جس پر پولیس نے تینوں کانسٹیبلوں کو گرفتار کرلیا ۔