والدین بچوں کو پولیو قطرے لازمی پلوائیں:ڈی سی قصور
محمد آصف کی فیلڈ ٹیموں کی سکیورٹی، حاضری اور کارکردگی یقینی بنانے کی ہدایت
قصور(نمائندہ دنیا، خبرنگار)ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قصور اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا نے کہاکہ والدین بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے قطرے لازمی پلوائیں۔ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی سکیورٹی، حاضری اور کارکردگی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ قصور میں انسدادِ پولیو مہم 13تا16اپریل تک جاری رہے گی ،مہم کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔