ننکانہ صاحب: معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ
ننکانہ صاحب (خبرنگار) ننکانہ صاحب اور گردونواح میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے ۔
تھانہ صدر شاہ کوٹ کے نواحی گاؤں میں ایک اوباش نوجوان نے محنت کش لڑکے عدیل احمد کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ملزم اسد اقبال نے لڑکے کو ورغلا کر موٹر سائیکل پر بٹھایا اور خالی مکان میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے ملزم کے قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔