قصور: ڈی پی او قصور کی الوداعی تقریب اور شہدا کے ورثا میں پلاٹس تقسیم
قصور (نمائندہ دنیا) ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ٹرانسفر کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں 20 شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹس کے کاغذات فراہم کیے گئے ، اور پولیس اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہدا محکمہ پولیس کا فخر ہیں اور ان کے ورثا کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے ۔