جامعہ اشرفیہ میں حج تربیتی پروگرام آج منعقد ہوگا
لاہور (این این آئی) جامعہ اشرفیہ لاہور میں حسب سابق سالانہ حج تربیتی پروگرام آج اتوار 29 مارچ سے 17 مئی تک ہر اتوار کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک منعقد کئے جا رہے ہیں ۔
اسی سلسلہ میں آج بروز اتوار کو جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا قاری ارشد عبید عبید کی زیر سرپرستی 29 مارچ بروزاتوار جامعہ اشرفیہ لاہور میں صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگا جس سے شیخ الحدیث مولانا ا محمد یوسف خان، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا، مفتی محمد زکریا، مولانا عبدالحنان، مولانا مفتی خرم یوسف سمیت دیگر علما خطاب کریں گے ۔