جنرل ہسپتال میں بچے کے پیٹ سے لوہے کی واشر نکال دی گئی
لاہور(آن لائن) جنرل ہسپتال میں 3 ماہ کے بچے کے پیٹ سے لوہے کی واشر نکال لی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق 3 ماہ کا بچہ 10 دن سے بخار اور کھانسی میں مبتلا تھا۔
بچے کی ایکسرے رپورٹ میں اسکے پیٹ میں واشر کا انکشاف ہوا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ کیسے ہوا، معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔