ای او بی آئی کاملازم رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ای او بی آئی کاملازم رشوت  لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بڑی کارروائی ،محکمہ ای او بی آئی کا ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔۔۔۔

گرفتار ملزم کی شناخت شیر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے ،ملزم ایگزیکٹو آفیسر تعینات تھا،ملزم گارڈن ٹاؤن لاہور میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا،ملزم نے شہری سے جائز سرکاری کام کی مد میں رشوت وصول کی، ملزم کو شکایت کنندہ سے 1 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں