پی آر اے :شکایات کے ازالے کیلئے واٹس ایپ نمبر کے اجراکافیصلہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پی آر اے میں آسان اور صارف دوست شکایات کے فوری ازالے کیلئے واٹس ایپ نمبر کے جلد اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔ ۔۔۔
چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری روکنے کیلئے مؤثر مانیٹرنگ،انسپکشن اور انفورسمنٹ میں بہتری ناگزیر ہے ، کاروباری برادری پر غیر ضروری بوجھ ڈالے بغیر ریونیو میں اضافہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں کے ساتھ ڈیٹا انٹیگریشن کے ذریعے ریونیو بڑھانے کے اقدامات کو توسیع دی جائے گی۔ تمام اضلاع کے کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور انفورسمنٹ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔