ریلوے :صحافیوں کی فیملیز کیلئے رعایت ختم کانوٹیفکیشن واپس

ریلوے :صحافیوں کی فیملیز کیلئے رعایت ختم کانوٹیفکیشن واپس

رعایتی ٹکٹ کیلئے سفر پر ٹائم بار کی پابندی کی شرط بھی ختم کرنیکی یقین دہانی اووربلنگ کا خاتمہ ، صارفین کی شکایات کا ازالہ ترجیح :چیئرمین لیسکو بی اوڈی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹرسے )صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی قیادت میں پریس کلب کے عہدیداروں اور ریلوے بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات کی جس میں صحافیوں اور ان کی فیملیز کو ٹرینوں کے سفر میں دی جانیوالی رعایت پر لگنے والی کٹوتی پر گفتگو کی گئی ،ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں حنیف عباسی نے صحافیوں کی فیملی کیلئے رعایت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کئے ، انہوں نے رعایتی ٹکٹ کیلئے سفر پر ٹائم بار کی پابندی کی شرط کو بھی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے صحافیوں کی فیملی کیلئے رعایت بحال کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا لاہورپریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو عامر ضیااور چیف ایگزیکٹولیسکو انجینئر رمضان بٹ نے شرکت کی۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری افضال طالب اور جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے مہمانوں کوکلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ عامر ضیانے کہاکہ اووربلنگ کا خاتمہ ، صارفین کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں