مختلف جرائم کا اشتہاری گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی انویسٹی گیشن پولیس نے قتل اوردھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا۔۔۔
ترجمان کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی عبدالرحمان بٹ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل اوردھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاری قتل کے مقدمہ میں تھانہ صدر مریدکے جبکہ دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ریس کورس پولیس کومطلوب تھا،مجرم نے معمولی رنجش کی بنا پر اپنے خالو کو قتل کردیا تھا اور واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔