مختلف سیکٹرز کی 6سکیموں کیلئے 10ارب کے فنڈز منظور

 مختلف سیکٹرز کی 6سکیموں کیلئے 10ارب کے فنڈز منظور

این فائیو سے لودھراں، جلال پور روڈ اور فلائی اوور کیلئے اڑھائی 2ارب شامل

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ) محکمہ پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 69 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 6 ترقیاتی سکیموں کے لئے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع اوکاڑہ میں اوکاڑہ دیپال پور روڈ کی ڈیولائزیشن اور تعمیر ومرمت کے لیے 2ارب 80 کروڑ روپے ، ہاؤسنگ کالونی چوک سے فاروق آباد ضلع شیخوپورہ سڑک کی ڈیولائزیشن اور بحالی کے لیے 3ارب 47 کروڑ، این فائیو سے لودھراں، جلال پور روڈ سڑک کی بحالی و تعمیر اور فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 2ارب 55 کروڑ کے فنڈز اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ریکارڈ پریزرویشن اینڈ پبلک ایکسیس مینجمنٹ سسٹم کے مربوط نظام کیلئے 1ارب 49 کروڑ کے فنڈز کی منظور شامل ہے ۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف ترقیاتی سکیموں میں 164 پراجیکٹ پوسٹس کی تنخواہوں کے پوزیشن پیپر اور پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کے پوزیشن کی منظوری بھی دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں