ایل ڈی پی فیز ٹو میں 59فیصد کام مکمل
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ٹائون ہال میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا۔وزیر نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں اب تک ایم سی ایل کے تحت 5ہزار 174گلیوں اور سڑکوں پر کام مکمل ہوچکا ہے ۔۔
انہوں نے ایل ڈی پی فیز ٹو میں 59 فیصد کام مکمل ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رواں اپریل کے دوران مزید 1578 سٹریٹس کی تعمیرنو کا کام شروع ہوجائے گا۔