دعاگو ہوں ،ایرن جنگ کا جلد از جلد خاتمہ ہو :حمزہ شہباز
لاہور (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے سینئر پارٹی ورکرز نے ملاقات کی ۔سابق وزیراعلیٰ نے سعودی عرب میں حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔۔
،انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک نے بے مثال برداشت کا مظاہرہ کیا ہے ۔اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ ایرن جنگ کا جلد از جلد خاتمہ ہو اور مسلم دنیا اس بحرانی کیفیت سے نکل سکے ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ میں پارٹی کا ورکر ہونے پرفخر محسوس کرتا ہوں۔