جعلی اراضی کیس:پٹواری ، گرداور ، ریڈر ودیگرگرفتار
زمیندار راجہ کاشان کی اراضی کا جعلی ریکارڈ تیارکرنے پر اینٹی کرپشن کی کارروائی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف زمیندار وسماجی رہنما راجہ کاشان الرحمن جعلی اراضی کیس میں تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پٹواری سہیل ورک ، گرداور اکرم شاہ ، ریڈر زاہد یعقوب ، لال دین ، ریٹائرڈ سینئر کلرک،منشی یاسی عرف گولی کو گرفتار کرلیا۔ مذکورہ ملازمین نے زمیندار کی مد والا میں اراضی کا جعلی ریکارڈ تیار کیا تھا جنہوں نے تحریری درخواست دی اور انکوائری میں جعلی ریکارڈ تیاکرنا ثابت ہوگیاجس پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر نے اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کو چھاپے مار کرگرفتار کرکے سینئر سول جج خدایار کی عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے ایک دن کا ریمانڈدیدیا ۔