ہیر:موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری زخمی

ہیر:موٹرسائیکل سواروں  کی فائرنگ سے شہری زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) ہیر کے علاقے آصل گرو میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دودھ دے کر واپس آنے والے شہری زمان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اختر نواز، ایس ایچ او ہیر اور بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کا جائزہ لیا۔ پولیس کے مطابق زخمی شہری زمان کی دائیں ٹانگ پر گولی لگی، جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں