صحت کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد

صحت کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صحت کے عالمی دن کے موقع پر جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، کانٹی نینٹل میڈیکل کالج اور حیات میموریل ہسپتال لاہور کے زیر اہتمام صوبائی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر فرید ظفر نے کہا کہ طب میں ترقی سائنس کی مرہون منت ہے۔

اگر انسانوں، جانوروں، بناتات اور جمادات کے ساتھ ساتھ ہمیں اس کر ہ ارض کی بھی حفاظت کرنا ہے تو سائنسی علم کا برقت اور بر محل استعمال کیا جانا ضروری ہے۔ سائنسی ایجادات کی بدولت ہی آج ماؤں کی شر ح اموات میں 40 فیصد کمی کے ساتھ ساتھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں بھی 50فیصدکمی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں