غلط بیانی کرنے پر ایف آئی اے کیخلاف درخواست خارج

غلط بیانی کرنے پر ایف آئی اے  کیخلاف درخواست خارج

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے والے طالب علم کو جہاز سے اتارنے کیخلاف درخواست پر سماعت،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے غلط بیانی کرنے پر ایف آئی اے کیخلاف درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے غلط بیانی کرنے پر برہمی کا اظہار کیا،ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق درخواست گزار علامہ اقبال ائیرپورٹ سے ترکی روانگی کا مؤقف درست نہیں ہے ،باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے سوالات کے جواب طلب کئے ،درخواست گزار ترکی یونیورسٹی میں داخلے ،رہائشی تفصیلات،تعلیمی سال کے آغاز اور فیسوں کی ادائیگی کی تفصیلات پیش نہیں کر سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں