فراڈکے انسداد کیلئے پنجاب سائبر ایکٹ بنانے کا فیصلہ

فراڈکے انسداد کیلئے پنجاب  سائبر ایکٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور(مدثر حسین سے)پنجاب میں آئن لائن بڑھتے ہوئے فراڈ کے انسداد کے لیے پنجاب سائبر ایکٹ بنانے کا فیصلہ۔ پنجاب پولیس آن لائن فراڈ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن فراڈیوں کے خلاف شکنجہ سخت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ایف آئی اے کیساتھ ساتھ جلد پنجاب پولیس آن لائن فراڈ کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کرے گی۔ پنجاب پولیس میں سائبر ونگ بنانے کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں