سیوریج ،واٹر سپلائی کا ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو بحال

سیوریج ،واٹر سپلائی کا ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو بحال

وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت

لاہور (شیخ زین العابدین)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہوتے ہی پنجاب حکومت نے بڑا ترقیاتی فیصلہ کر لیا ہے ۔سیوریج اور واٹر سپلائی کا میگا منصوبہ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔مہنگائی کے خدشات پر روکے گئے منصوبے کو اب تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔صوبے کے 41 اضلاع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں۔ سیوریج اور واٹر سپلائی کے میگا پراجیکٹ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے 41 اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت تقریباً 215 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ تاہم حالات میں بہتری کے اشاروں کے بعد وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے ، جس کے تحت تمام پی سی ونز 15 دن کے اندر مکمل کر کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے ۔محکمہ ہاؤسنگ پنجاب اور صوبے بھر کے واساز کو ہنگامی بنیادوں پر تیاریوں کی ہدایت دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں