لاہور کی انتظامی یونٹس کی تقسیم کا معاملہ سرد خانے کی نذر
انتظامی معاملات سے متعلق مانگی رپورٹ تاحال جمع نہ کرائی جا سکی
لاہور (عمران اکبر )لاہور کی انتظامی یونٹس کی تقسیم کا معاملہ سرد خانے کی نذر، دیگر افسران نے لاہور کے دو انتظامی یونٹس کی تقسیم پر چپ سادھ لی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بورڈ آف ریونیو نے لاہور کی انتظامی تقسیم سے قبل انتظامی معاملات سے متعلق مانگی رپورٹ تاحال جمع نہ کرائی جا سکی،ذرائع کے مطابق محکمہ بورڈ آف ریونیو نے رپورٹ ترجیحی بنیادوں پر مانگی مگر کوئی جواب نہ ملا،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور آفس نے بورڈ آف ریونیو کے حکم پر رپورٹ جمع کرانا تھیں،متعدد یاد دہانیوں کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرائی جا سکی ،اگست 2025 سے جنوری 2026 کے درمیان متعدد یاد دہانیوں و مراسلوں پر کوئی جواب نہ دیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن آفس سمیت تعداد مانگی گئی ،لاہور میں تحصیلوں میں سرکاری اراضی سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا،نقشہ کے ذریعے موجودہ اور تجویز شدہ یونٹس کی حدود کو واضح کرنے کا کہا گیا۔عمارتوں کی موجودگی ،دفاتر ، افسران کی رہائشوں سے متعلق رپورٹ مانگی گئی،تجویز شدہ نئے یونٹس کے لیے سٹاف کی موجودگی بارے تفصیلات طلب کی گئیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور کے انتظامی یونٹس کی تقسیم پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔