کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن 129املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 129املاک سربمہرکر دیں۔۔۔
ای ڈی اے ٹیموں نے ڈیفنس روڈ، لاہور ایونیو، گلشن راوی، سمن آباد، اتاترک بلاک نیو گارڈن ٹاؤن، گلشن راوی، کینال روڈ اور سمن آباد میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال پرڈیفنس روڈ پر 80 املاک، لاہورایونیو میں 20املاک سربمہرکر دیں۔ غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلشن راوی، کینال روڈ، سمن آباد میں 30املاک،لاتاترک بلاک نیوگارڈن ٹاؤن میں 19املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 14املاک سربمہرکردیں۔