7ہزارکلو مردہ بیمار مرغیاں، 1من ناقص آئل تلف

7ہزارکلو مردہ بیمار مرغیاں، 1من ناقص آئل تلف

ناقص آئل سے کھانا تیار کرنے پر ریسٹورنٹ کی پروڈکشن بند

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )13معروف فوڈ چینز، ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ٹولنٹن مارکیٹ میں 47سپلائرز اور شاپس میں موجود 1لاکھ 28ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی جس میں قوانین کی خلاف ورزی پر 13 پوائنٹس کو 5لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد اور 1فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ بند کردیا گیا جبکہ7ہزار 60کلو مردہ بیمار مرغیاں، 1من سے زائد ناقص آئل اور ممنوعہ اجزا تلف کر دیئے ۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، ریسٹورنٹس کے کچن ایریا سے ناقص اشیا برآمد کر کے تلف کی گئی، ناقص آئل سے کھانا تیار کرنے پر ریسٹورنٹ کی پروڈکشن بند کی گئی، سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ، ریسٹورنٹس میں ملازمین کے میڈیکل ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں