خاتون سے تعلقات قائم کرنے پر ڈی ایس پی حسن عزیز برطرف

 خاتون سے تعلقات قائم کرنے  پر ڈی ایس پی حسن عزیز برطرف

لاہور(کرائم رپورٹر)اختیارات کے ناجائز استعمال اور خاتون سے غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں ۔۔۔۔

ڈی ایس پی حسن عزیز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی نے مقدمہ کی درخواست دہندہ خاتون سے دورانِ تفتیش ناجائز تعلقات استوار کیے ۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم افسر نے خاتون کے کیسز حل کرانے کا لالچ دے کر اس سے نجی ملاقاتیں بھی کیں۔ذرائع کے مطابق خاتون نے 2023میں ڈی ایس پی کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں