بجلی چوری :غیر قانونی کیبلز قبضے میں لے کر تمام کنکشنز منقطع
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو ٹیموں نے غیر قانونی کیبلز قبضے میں لے کر تمام کنکشنز منقطع کردیئے۔۔۔۔
، بجلی چوروں سے 17ہزار یونٹس کا ڈیٹکشن بل چارج کرلیا گیا، ستوکتلہ میں 7گھروں میں کنڈا سسٹم کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی، کارروائی کے دوران 4ملزمان گرفتار، 12ہزار یونٹس کے ڈیٹکشن بل جاری ،تمام ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرا دی گئی ، لیسکو کی حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی،کارروائی کے دوران تھری فیز میٹر میں بجلی چوری پکڑی گئی، مالک مکان گرفتار، ایف آئی آر درج کردی گئی ۔