جماعت اسلامی کے وفد کی ڈی سی لاہورملاقات

جماعت اسلامی کے وفد  کی ڈی سی لاہورملاقات

لاہور (سیاسی نمائندہ) جماعت اسلامی لاہور کے وفد نے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ امیرجماعت اسلامی لاہور کی ۔۔۔۔

قیادت میں ڈپٹی کمشنر لاہور سے اہم ملاقات کی، جس میں شہر کو درپیش سنگین شہری مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں اظہر بلال سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور، قیصر شریف صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور اور سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی شاہد نوید ملک بھی شامل تھے ۔ملاقات کے دوران ضیاء الدین انصاری نے شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں درپیش بنیادی مسائل کو تفصیل سے اجاگر کیا۔جماعت اسلامی شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں