پولیو مہم :پہلے روز 51لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز،پہلے روز 51لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔۔۔۔
،لاہور میں 2لاکھ، 35 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ،راولپنڈی میں 2لاکھ، 23ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ، ملتان میں 2لاکھ 32ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے ،پنجاب میں وائرس کی منتقلی کو روکنا ترجیح ہے ،انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیو مہمات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔