سربجیت کور کی شادی ،شوہر کی درخواست پر وکیل کو مہلت

 سربجیت کور کی شادی ،شوہر کی درخواست پر وکیل کو مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بھارتی شہری سربجیت کور کے پاکستان میں شادی کیخلاف شوہر کرنیل سنگھ کی۔۔۔۔

 درخواست پر وکیل کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی، عدالت نے استفسار کیا کہ اگر درخواست گزار پاکستان کی حدود میں موجود ہی نہیں ہے تووہ کیسے درخواست دائر کر سکتا ہے ؟ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کا پاور آف اٹارنی قانونی ضابطے پورے کئے بغیر جمع کروایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں