پی اے سی ٹو:فشریز میں خوردبردکی رقوم کی عدم وصولی

پی اے سی ٹو:فشریز میں خوردبردکی رقوم کی عدم وصولی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی II(پی اے سی II)کا اہم اجلاس چیئرپرسن سید علی حیدر گیلانی کی۔۔۔۔

 زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پنجاب اسمبلی اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ چیئرمین کمیٹی اور چند اراکین نے آن لائن بھی اجلاس میں حصہ لیا۔فارسٹری، وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے مالی معاملات بھی زیر غور آئے ۔ آڈٹ پیراز کے دوران مختلف بے ضابطگیوں اور خورد برد کی رقوم کی عدم وصولی کا انکشاف ہوا، جس پر کمیٹی نے فوری ریکوری کے احکامات جاری کیے ۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے جنگلات و جنگلی حیات نے ایک ہی نوعیت کے تین اہم مسودہ قوانین متفقہ طور پر منظور کر لیے ہیں، جن کے تحت صوبے میں کان کنی کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے قانونی راہ ہموار کی جائے گی۔جس میں پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیمی) بل جنگلات بل اور پنجاب وائلڈ لائف بل کی منظوری دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں