جنوبی چھاؤنی :جھگڑا ، نوجوان چھریوں کے وارسے زخمی

جنوبی چھاؤنی :جھگڑا ، نوجوان چھریوں کے وارسے زخمی

نشتر کالونی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کودپڑے ، 2افرادزخمی ہوگئے

لاہور (کرائم رپورٹر )جنوبی چھائونی میں مسلح ملزمان نے نوجوان پرچھریوں کے وار کر کے اس کو زخمی کر دیا۔ملزم اویس نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اعظم کو زخمی کیا۔ اویس قریبی پان شاپ کی طرف جارہا تھا ۔ اس دوران اویس نامی شخص کے ساتھ جھگڑا ہو گیا ۔ جس کے نتیجے میں ملزم اویس نے چار نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ اعظم کو چھریاں مار دیں ۔جس سے اعظم شدید زخمی ہو گیا ۔ اسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔جہاں پر اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے ملزم اویس کو گرفتار کر لیا۔

دریں اثنا نشتر کالونی بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، 2افراد زخمی ہو گئے ۔3روز قبل گلی میں کھیلتے ہوئے بچوں کا جھگڑا ہوا جس کا ملزمان کو رنج تھا ۔ایک فریق نے دوسرے فریق کے گھر چھریوں، ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کیا،حملے کے نتیجے میں 1 شخص چھری کے وار سے جبکہ دوسرا سر میں ڈنڈا لگنے سے زخمی ہوا۔ زخمیوں میں 2 بھائی پرویز اور جوویز شامل ہسپتال منتقل علاج معالجہ جاری ہے ،گرفتار ملزمان میں اکبر، فیض ،حنیف اور عدنان شامل، مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں