پولیس کارروائی، ہسپتال پارکنگ سے 10کلو منشیات برآمد

پولیس کارروائی، ہسپتال پارکنگ سے 10کلو منشیات برآمد

پولیس نے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، تفتیش جاری ، ترجمان پولیس

لاہور(آن لائن) شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سروسز ہسپتال کی پارکنگ سے 10 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی ہیں اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عظیم اور احمد کے نام سے ہوئی ہے جو گوجرانوالہ کے رہائشی ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان گوجرانوالہ سے لاہور منشیات سپلائی کرنے کے لیے آئے تھے ۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے سروسز ہسپتال کی پارکنگ میں چھپے ہوئے تھے تاہم خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 10 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کا بھی سراغ لگایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں