رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8659ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8659 ملزمان کو گرفتار کر کے 8348 مقدمات درج کیے گئے ۔ اس دوران 4لاکھ 53 ہزار 390 پتنگیں اور 12 ہزار 992ڈور چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔ لاہور میں 3810 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3663 مقدمات درج کیے گئے ۔ لاہور میں 1 لاکھ 11 ہزار 971 پتنگیں اور 4159 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔