برتن سٹور پر آتشزدگی، 20لاکھ مالیت کا سامان خاکستر
قصور(خبرنگار)پرانی غلہ منڈی چونیاں میں نجی کراکری اینڈ برتن سٹور میں رات گئے شاٹ سرکٹ کے باعث اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ کی شدت کے باعث سٹور میں موجود تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔