پھولنگر :ٹرالر کی ٹکر ،12سالہ بچی جاں بحق، ماں زخمی

پھولنگر :ٹرالر کی ٹکر ،12سالہ بچی جاں بحق، ماں زخمی

موٹرسائیکل پر سوار جویریہ موقع پر دم توڑ گئی ، ماں رافعہ کی ٹانگ ٹوٹی

قصور(خبرنگار، نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ پھولنگر بائی پاس پر 22 ویلر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 12سالہ بچی جاں بحق، ماں شدید زخمی ہوگئی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے واقعہ میں 12سالہ جویریہ دختر سلیم ٹرالر تلے آکر بری طرح کچلے جانے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کی35سالہ ماں رافعہ زوجہ محمد سلیم شدید زخمی ہوئی ،جسے دائیں ٹانگ پر متعدد فریکچر آئے ہیں۔ریسکیوٹیم نے شدید زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں زخمی ماں اور بیٹی کی لاش کو ٹراما سنٹر ہسپتال پھولنگر منتقل کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں