رائیونڈ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سہولیات کا فقدان

رائیونڈ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سہولیات کا فقدان

وزیر صحت کے بار بار کے دورے بھی ہسپتال کو سہولیات فراہم نہ کرسکے

لاہور( این این آئی)رائیونڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان سے عوام در بدر ہو گئے ،کروڑوں روپے فنڈز لینے والی کمپنی نے عوام کو علاج معالجے سے محروم کردیا،وزیر صحت کے بار بار دورے بھی ہسپتال کو سہولیات فراہم نہ کرسکے ،کئی ماہ سے آرتھوپیڈک سرجری کے مریض خوار ہو رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے شہر رائے ونڈ کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کی عدم دستیابی سے مریض شدید پریشانی کاشکار ہیں، انڈس ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی سے مذکورہ ہسپتال کا انتظام وانصرام واپس لینے کے بعد ہسپتال میں الو بولنے لگے ،معیاری سہولیات چھن جانے کے بعد شہری نجی ہسپتالوں میں مہنگا علاج کرانے پر مجبور ہیں،پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال رائے ونڈ چارج سنبھالے دوسال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ابھی تک ہسپتال میں مکمل علاج کی سہولیات فراہم نہیں کی جاسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں