میو ہسپتال میں لیپروسکوپک سرجری کا آغاز
لاہور( این این آئی) میو ہسپتال کے شعبہ یورالوجی میں جدید ترین لیپروسکوپک (کیمرہ پر مبنی) سرجری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
اس جدید تکنیک کے ذریعے اب گردے اور مثانے کی پیچیدہ سرجریز بغیر کٹ، انتہائی کم تکلیف اور بہت مختصر وقت میں انجام دی جا سکیں گی۔چیئرمین شعبہ یورالوجی میو ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر فواد نصر اللہ نے بتایا کہ اس جدید لیپروسکوپک ٹاور اور جدید طبی نظام کی فراہمی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمود اور سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر شعیب نبی کی خصوصی دلچسپی سے ممکن ہوئی ہے ۔