پی پی 153میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ۔۔۔
ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے گرینڈ ٹرنک سیوریج کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی ۔