رواں سال گرمیوں کی تعطیلات کم کی جائیں:ماہر تعلیم رضاالرحمن
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ماہرتعلیم رضا الر حمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رواں سال گرمیوں کی تعطیلات کم کی جائیں تاکہ طلبہ کے شدید تعلیمی نقصان کی تلافی ممکن ہوسکے ،گزشتہ تعلیمی سال کے دوران صرف 109 دن پڑھائی ہو سکی۔۔۔
جبکہ بچے سکول سے 256 دن دور رہے جس کے نتیجے میں طلبہ کا سیکھنے کا عمل شدید متاثر ہوا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے تجویز دی کہ موسم گرما میں حکومت کم از کم دو ماہ کے لیے سکول کھلے رکھے اور سکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے 11 بجے تک مقرر کیے جائیں۔