چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی شہید غلام مرتضیٰ کے گھر آمد
ننکانہ صاحب (خبر نگار )چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد کی شہید غلام مرتضیٰ کے گھر آمد، رانا محمد ارشد نے ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہید جوان غلام مرتضیٰ کے گھر منگوتارو کا دورہ کیا۔
انہوں نے بھمبر آزاد کشمیر میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اس بہادر سپوت کی قربانی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب ڈاکٹر ندا اقبال سمیت دیگر ضلعی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رانا محمد ارشد نے شہید کے دونوں بچوں سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید غلام مرتضیٰ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔بعد ازاں چیف وہپ پنجاب اسمبلی شہید کی قبر پر بھی گئے ۔