ظفر ٹاؤن سے ادھیڑ عمر شخص کی لاش برآمد
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ ظفر ٹاؤن سے ادھیڑ عمر شخص کی لاش برآمد، مقامی افراد نے لاش دیکھی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا جس کی شناخت سرور ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ، جس کی عمر تقریباً 45 سے 50 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ اور وہ تیرتھ کا رہائشی تھا۔ابتدائی شواہد اور پولیس ذرائع کے مطابق متوفی منشیات کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔