2 خواتین منشیات فروشوں سمیت 12 ملزم گرفتار

2 خواتین منشیات فروشوں  سمیت 12 ملزم گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا، خبرنگار)تھانہ صدر چونیاں نے منشیات فروشی کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران 2 خواتین منشیات فروشوں سمیت 12 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

 کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے 2 خواتین منشیات فروشوں سمیت 3 ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلوگرام ہیروئن، 1 کلوگرام آئس اور تقریباً 2 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم چونیاں اور گرد و نواح میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے ۔جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں