پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں تقریب
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام’’تخلیقی صلاحیت اور پائیدار ترقی رپورٹ 2026 ء ثقافتی ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال پر‘‘تقریب ’’کا انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عمار یونس تھے۔
تقریب کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر افراز احمد نے کی ۔جبکہ تقریب میں ممتاز شخصیات پروفیسر محمد اکرم سعید، پروفیسر اکرم سراء، ڈاکٹر نگہت خورشید، علی آصف، رانا شاہد لطیف، صائمہ کلثوم سندھو، ڈاکٹر ایم ایچ بابر اور سیف الرحمان سیفی ودیگر شریک ہوئے ۔پینل ڈسکشن کے دوران شرکاء نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات، اس کے تخلیقی صلاحیتوں پر اثرات، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ جیسے اہم موضوعات پر سوالات اٹھائے ۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عمار یونس نے ڈویژنل ڈائریکٹر افراز احمدکو یونیسکو کی’’تخلیقی صلاحیت اور پائیدار ترقی رپورٹ 2026 ء ثقافتی ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال‘‘پیش کی۔